ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوانے کیلئے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے عدالت میں ..
تازہ ترین : 1
ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوانے کیلئے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ..

ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوانے کیلئے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے عدالت میں پیٹیشن دائر کر دی گئی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اگست2016ء) ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوانے کیلئے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے عدالت میں پیٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کی جانب سے لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور سوات میں 4 جی کی مفت آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس سروس کے آغاز کیساتھ ہی دیگر کمپنیاں ٹیلی نار کیخلاف میدان میں آ گئی ہیں۔ دیگر ٹیلی نار کمپنیوں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹیلی نار کی جانب سے 4 جی سروس کیلئے استعمال کی جانے والی فریکیونسی ان کے نیٹ ورک میں تعطل پیدا کر رہی ہے۔ لہذا ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوایا جائے۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 20:48:27

اپنی رائے کا اظہار کریں