تاجر برادری کوئٹہ میں ایڈوکیٹ بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ ، دھماکہ اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتی ہے،خواجہ خاوررشید
پیر 8 اگست 2016 20:47
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان وو سینئر نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشید نے کہا ہے کہ تاجر برادری کوئٹہ میں صدر ہائی کورٹ بار کوئٹہ ایڈوکیٹ بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ اور کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکہ اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتی ہے اور شہید ہونے والے وکلاء، صحافی اور عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، ایسے واقعات پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چند شر پسند ممالک کی سربراہی میں دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں کارروائیاں کر رہی ہیں وہی بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے، وہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا کر پاکستان کا امیج خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں جن کے خلاف بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جلد کارروائی کرنی چاہئے تاکہ سی پیک اور دیگر منصوبے جن سے بلوچستان کی ترقی منسلک ہے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.