آرمی چیف جنرل راحیل شریف وکیل کی ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملے کے بعد متاثرہ خاندانوں کی غم گساری اور دل جوئی کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

جائے وقوعہ کا دورہ کیا، کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

پیر 8 اگست 2016 20:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف کوئٹہ میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملے میں صحافیوں سمیت 67 وکلاء کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں کی غم گساری اور دل جوئی کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے اور سول سنڈیمن ہسپتال میں خودکش حملے کی جگہ کا دورہ کیا اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت اس موقع پر کمانڈر سدر کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت دیگر سول فوجی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر نے پاک فوج کے سر براہ کو دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔