کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ کے سابق یونٹ انچارج سید آصف علی کو سزائے موت کی سزا سنادی

پیر 8 اگست 2016 20:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج سید آصف علی کو سزائے موت کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سید آصف علی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں سزائے موت سنا دی ہے،وقاص علی شاہ کو 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گولی مار ہلاک کیا گیا تھا۔

جس کے بعد رینجرز نے وقاص علی شاہ کے ساتھ رینجرز کے خلاف مظاہرہ کرنے والے دوسرے کارکن کو سید آصف علی کو قتل کا ذمہ ٹہرایا دیا تھا جو بعد ازاں کراچی سے فرار ہو کرشہداد پور پہنچ گیا تھا جہاں رینجرز نے ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں سید آصف علی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا

متعلقہ عنوان :