لاہور:پٹرول پمپ پرکھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی
تازہ ترین : 1

لاہور:پٹرول پمپ پرکھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

آگ نے کئی گاڑیوں‌ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ریسکیو ٹیموں کی کاروائی جاری ہے۔ذرائع

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء):فیروزپور روڈ پرپٹرول پمپ پرکھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے،آگ نے کئی گاڑیوں‌ کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیروزپور روڈ پرایک پٹرول پمپ پرکھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ جس کے باعث ملحقہ سڑک پرٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ آگ لگنے کے باعث علاقے کی بجلی بھی بند ہے۔آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے فیروزپور روڈ،چونگی امرسدھو،قینچی سٹاپ پرٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک میں ریسکیو کی گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 20:14:19

اپنی رائے کا اظہار کریں