جے یوا ٓئی کے رہنماؤں کا سانحہ کوئٹہ پر اظہارافسوس
تازہ ترین : 1

جے یوا ٓئی کے رہنماؤں کا سانحہ کوئٹہ پر اظہارافسوس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء )جے یو آ ئی کے راہنماؤں حاجی محمد اکرم خان درانی ، مولانا محمد امجد خان ،حا فظ حسین احمد ،محمداسلم غوری نے سانحہ کوئٹہ کو ملک کے امن پر خطر نا حملہ قرار دیا ہے اوراس واقعہ پر دلی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معصو م جانوں سے کھیلنے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی وکلا ء برادری اور عوام کے غم برابر کی شریک ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اس واقعہ کی حقیقت کو قوم کے سامنے لائے انہوں نے کہاکہ بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہ دیا جا سکتا ہے انہوں نے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری سید فضل آغا کے نواسے کی اس واقعہ میں شہادت پر سید فضل آغا اور ان کے خاندان سے دلی رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے عبد الواسع سحر کی بھائی کی موت پر بھی دلی رنج کا اظہار کیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 20:06:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں