راجن پور:ڈکیتی کی مزاحمت پر ایک شخص ہلاک،مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اگست 2016 20:03

راجن پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء) :راجن پور کے علاقے داجل میں ڈکیتی کی مزاحمت پر ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق داجل میں ڈکیتی کی مزاحمت پرفائرنگ کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے تھانہ داجل کے سامنے لاش رکھ کراحتجاج کیا،مظاہرین واقعے پراحتجاج کرتے ہوئے مشتعل ہوگئے۔مظاہرین نے پولیس کی وین کو آگ لگا دی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔ پولیس نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :