کوئٹہ خودکش دھماکے میں جاں بحق کیمرہ مینوں کی تدفین آبائی گاؤں میں کردی گئی

پیر 8 اگست 2016 20:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ خودکش دھماکے میں جاں بحق نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے کیمرہ مین کی تدفین کوئٹہ میں جبکہ آج ٹی وی کے کیمرہ مین کی تدفین ان کے آبائی گاؤں میں کردی گئی ،نماز جنازہ میں صحافیوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت سینکڑوں کی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں شعبہ حادثات کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 63افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان اورڈاؤن نیوز کے محمودخان بھی شامل ہیں ڈاؤن نیوز کے کیمراہ مین کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیاگیا جبکہ آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان کو ان کے آبادئی گاؤں مستونگ میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ میں صحافیوں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :