Live Updates

عوامی خدمت فراہم کرنے والے خیراتی اداروں کو موٹو گینگ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جانا شرمناک ہے، مریم نواز سرکاری پیسے سے وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر پروپیگنڈا سیل چلا رہی ہیں

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا ٹوئٹر پربیان

پیر 8 اگست 2016 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت فراہم کرنے والے خیراتی اداروں کو موٹو گینگ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جانا انتہائی شرمناک ہے، مریم نواز سرکاری پیسے سے وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر پروپیگنڈا سیل چلا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سوشل میڈیا کو ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس میں سرکاری رقم سے پروپیگنڈا سیل چلا رہی ہیں۔

عوام کا پیسہ استعمال کرکے موٹو گینگ کی جانب سے مخالفین کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے شوکت خانم ہسپتال، اب نمل کالج اور عمران خان فاؤنڈیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عوامی خدمت فراہم کرنے والے خیراتی اداروں کو نشانہ بنانا شرمناک ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات