ملتان ،ڈسٹرکٹ بار کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کیخلاف وکلاء کااحتجاجی مظاہرہ

پیر 8 اگست 2016 19:57

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیراہتمام وکلاء نے سانحہ کوئٹہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ اور جنرل سیکرٹری عمران خاکوانی نے کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

آج قوم یوم آزادی کو تاریخی طور پر منانے کے لئے تیاریاں کر رہی تھی لیکن ملک دشمنوں کو یہ برداشت نہیں ہو ا۔

دہشت گرد یاد رکھیں کہ پاکستانی قوم کے حوصلے پہلے بھی بلند تھے اور آج بھی بلند ہیں ملک دشمنوں کی ان کاروائیوں سے ہمراے اور پاک فوج کے حوصکے پست نہیں کئے جا سکتے۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرے اور ملک دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :