ایف پی سی سی آئی نے پورپی یونین کی جانب ملنے والی تجارتی مراعات کی معیاد میں اضافہ کیلئے لابنگ شروع کر دی

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا پورپی ممالک سمیت متعدد ملکوں کے سفیروں کے اعزاز میں ایک عشائیہ عبدالرؤف عالم کا کاروباری برادری پر جی ایس پی پلس کی معیاد میں اضافہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوششوں پر زور

پیر 8 اگست 2016 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) ایف پی سی سی آئی نے پورپی یونین کی جانب سے 2014 میں ملنے والی تجارتی مراعات کی معیاد میں اضافہ کیلئے لابنگ شروع کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز وفاقی چیمبر کے صدر عبدالرؤف عالم نے پورپی ممالک سمیت متعدد ملکوں کے سفیروں کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ملک بھر سے کاروباری رہنما?ں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انھوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے چیمبراور ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے جی ایس پی پلس کے معیاد میں اضافہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ یہ ملکی مفاد کا معاملہ ہے۔ ہم اس ضمن میں حکومت کی کوششوں سے آگاہ ہیں اور اسکی قدر کرتے ہیں مگر ہم اپنی کوشش بھی کریں گے۔ عبدالرؤف عالم نے سفیروں سے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے اسلئے تجارتی مراعات انتہائی ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی پارلیمنٹ ساری صورتحال کا جائزہ لے کر پاکستان کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جو ہماری زندگی اور موت کا معاملہ ہے اسلئے یورپی یونین دہشت گردوں اور خطرناک مجرموں کو دی جانے والی پھانسیوں پر نرم موقف اپنائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجودجو ممالک پاکستان کو اس سہولت ملنے کے خلاف سرگرم ہیں وہ معاملات کو بہتری کی طرف نہیں لے جا رہے ہیں۔ برطانیہ کے ای یو سے انخلاء کے بعد چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے معیشت کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :