کالعدم تحریک طالبان کے جماعت الاحرار گروپ نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی: غیر ملکی میڈیا

muhammad ali محمد علی پیر 8 اگست 2016 19:45

کالعدم تحریک طالبان کے جماعت الاحرار گروپ نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری ..

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اگست2016ء) کالعدم تحریک طالبان کے جماعت الاحرار گروپ نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پیر کی صبح ہونے والے خوفناک دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہو چکی ہے جبکہ 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے جماعت الاحرار گروپ نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔