کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں کئی اہم خاندانوں کے افراد شامل
تازہ ترین : 1

کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں کئی اہم خاندانوں کے افراد شامل

سابق وفاقی وزیر عبدالمالک کاسی کے صاحبزادے ،بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر دا?د کاسی ایڈووکیٹ ، اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان کے بھائی عسکر اچکزئی سمیت دیگر بھی شامل

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء )سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکے میں جہاں بہت سے گھرانوں کے چشم چراغ جان کی بازی ہار گئے وہی جاں بحق ہونیوالوں میں اہم خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ،جاں بحق ہونیوالوں میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کے صاحبزادے اوربلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر داؤد کاسی ایڈووکیٹ ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کے بھائی عسکر خان اچکزئی سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 19:39:17

اپنی رائے کا اظہار کریں