کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف پریس گیلری سے صحافیوں نے علامتی واک آؤٹ کیا
تازہ ترین : 1

کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف پریس گیلری سے صحافیوں نے علامتی واک آؤٹ کیا

اسلام آباد ۔ 08 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں وکلاء اور دیگر لوگوں کے ساتھ صحافیوں کی شہادت کے خلاف پریس گیلری سے صحافیوں نے علامتی واک آؤٹ کیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے بھی کوئٹہ دھماکے میں صحافیوں کی شہادت پر پریس گیلری سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ سپیکر نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ وہ جا کر واک آؤٹ ختم کرائیں۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں نے واک آؤٹ ختم کردیا۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 19:28:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں