قومی اسمبلی میں کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں ..
تازہ ترین : 1

قومی اسمبلی میں کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا

اسلام آباد ۔ 08 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرائی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق کے کہنے پر وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کوئٹہ بم دھماکہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔ انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 19:27:17

اپنی رائے کا اظہار کریں