کوئٹہ کے سول اسپتال میں خودکش حملے میں شہداء کی تعداد70ہوگئی
تازہ ترین : 1
کوئٹہ کے سول اسپتال میں خودکش حملے میں شہداء کی تعداد70ہوگئی

کوئٹہ کے سول اسپتال میں خودکش حملے میں شہداء کی تعداد70ہوگئی

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ کے سول اسپتال میں خودکش حملے میں شہداء کی تعداد70ہوگئی ،دھماکے میں زیادہ تر وکلاء نشانہ بنے، پہلے کوئٹہ میں بلوچستان بار کے صدر صدر بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ،ان کی میت سول اسپتال کوئٹہ لائی گئی ،جسے وصول کرنے وکیلوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچی تو دھماکا ہوگیا۔دھماکے کے شہداء میں دو کیمرا مین بھی شامل ہیں،دھماکے میں 108افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 25 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے میں8کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے وقت کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی جس میں دھماکا ہونے اور اس کیبعد متاثرین کے کلمہ طیبہ پڑھنے کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں ،ویڈیو میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے، دو شدیدزخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 20 زخمیوں کو ملٹری طیارے کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں منتقل کیا گیاہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 19:25:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں