صوبائی مشیر محنت سعید غنی کاسندھ کے ممتاز ادیب علی بابا کی وفات پر اپنے گہرے دکھ ..
تازہ ترین : 1

صوبائی مشیر محنت سعید غنی کاسندھ کے ممتاز ادیب علی بابا کی وفات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج وصوبائی مشیر محنت سعید غنی نے سندھ کے ممتاز ادیب علی بابا کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علی بابا کی بے وقت وفات سے سندھ ایک عظیم لکھاری سے محروم ہوگیا ہے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہ ہوسکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 18:53:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں