دہشتگرد ہمارے حوصلے کم کرنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں ‘جے سالک
تازہ ترین : 1

دہشتگرد ہمارے حوصلے کم کرنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں ‘جے سالک

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء)کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں دہشتگردی کا یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے کم کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم تمام متاثرین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر اور زخمی ہونے والوں کے لئے صحت کی دعا کی ہے۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 18:52:18

اپنی رائے کا اظہار کریں