تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی سے میگا پروجیکٹس کی مانیٹرنگ بہتر انداز میں کی جا سکتی ..
تازہ ترین : 1

تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی سے میگا پروجیکٹس کی مانیٹرنگ بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے، احسن اقبال

سپارکو کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری منصوبوں کی نگرانی کی جائے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی سے میگا پروجیکٹس کی مانیٹرنگ بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے۔ پیر کو پلاننگ کمیشن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کا کام بڑے منصوبوں کی مانٹرنگ کرنا ور وقت پر عمل درآمد کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر مانٹرنگ سسٹم سے ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر کیا جا سکتا ہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مانتڑنگ سسٹم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ منصوبوں کے بروقت تکمیل میں مدد مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں تاخیر سے اقتصادی ترقی اثر انداز ہوتی ہے اور وسائل کا ضیا ع ہوتا ہے۔ احسن اقبال نے ہدایت جاری کی کہ سپارکو کے ساتھ مل کر سی پیک کے تحت بڑے منصوبوں کی سپیس ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے نگرانی کی جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 18:48:10

اپنی رائے کا اظہار کریں