وزیر خزانہ کا افغان سفیر کو ٹیلیفون ٗ پاکستانی کرنسی رکھنے پر پابندی کے حوالہ سے خبروں کے بارے میں تبادلہ خیال

افغان حکومت نے ملک میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال

پیر 8 اگست 2016 18:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے اپنے ملک میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر پابندی کے حوالہ سے خبروں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

افغانستان کے سفیر نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ افغان حکومت نے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی اور پاکستانی روپیہ بھی دیگر کرنسیوں کی طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ قندھار میں افغان پولیس کے سربراہ نے پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :