وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد میں مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچ گئے

پیر 8 اگست 2016 18:46

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں خود کش حملے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں اپنی مصروفیات منسوخ کرکے خصوصی طیارے میں اسلام آبا د سے کوئٹہ پہنچ گئے ان کی ہمراہ قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ جنرل ناصرجنجوعہ ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، او ردیگر اعلیٰ کوئٹہ پہنچے ائیر پورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ ، اور دیگر اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا وزیر اعظم گورنر ہاوس میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدار ت کرینگے ۔