کو ئٹہ خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ جا ری

پیر 8 اگست 2016 18:25

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) 14اگست یو م آزادی کے موقہ پر دہشت گرد اپنے مزموم مقا صد حا صل کر نے کے لیے سرکاری تنصیبات پبلک مقامات سمیت دوسرے مقا مات پر خود کش حملے کر سکتے ہیں کو ئٹہ خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ جا ری تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ محکمہ دا خلہ پنجاب نے صو بہ بھر کے آر پی او اور سی پی اوز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ کو ئٹہ خود کش حملے کے بعد دہشت گرد اپنے مزموم مقا صد حا صل کر نے کے لیے سرکاری تنصیبات سمیت پبلک مقا مات کو نشا نہ بنا سکتے ہیں لہذاتما م سرکاری تصیبات کی سکیورٹی کے سخت انتظا مات کیے جا ئیں اور پو لیس کا گشت بھی بڑ ھا یا جا ئے ذرائع نے بتا یا کہ ایک ہا ئی پرو فا ئل میٹنگ بھی ہو ئی ہے جس میں سکیورٹ کے انتظا مات کا جا ئزہ لیا گیا ذرائع نے بتایا کہ صو بہ بھر میں ریڈ الرٹ جا ری کر دیا گیا ہے پنجاب کے تمام بڑ ے شہروں کے دا خلی درواذوں پر گا ڑیوں کی چیکنگ بھی سخت کر دی گئی ہیاور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فور ی طور پر قریبی پو لیس اسٹیشن کو دی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :