ضلعی انتظامیہ نے جانوروں کو کانگو وائرس سے پاک کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

شہر کے دس بڑے اور دس چھوٹے داخلی راستوں پر پو لیس اور لائیو سٹاک عملہ کے کیمپ قائم کر دئیے

پیر 8 اگست 2016 18:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے محکمہ لائیو سٹاک اور پو لیس کی مدد سے شہر کے دس بڑے اور دس چھوٹے داخلی راستوں پر پو لیس اور لائیو سٹاک عملہ کے کیمپ قائم کر دئیے ہیں جہاں مو جود لائیو سٹاک کا عملہ شہر میں داخل ہو نے والے ہر جا نور کو کا نگو وائرس سے پاک کر نے کے لیے سپرے کا عمل جا ری رکھے ہوئے ہے۔

کیمپوں کے قیام کے پہلے روزڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مختلف نا کوں کا دورہ کیا اور جا نوروں کو کیے جانے والے سپرے کے عمل کو چیک کیا۔ڈی سی او لاہور نے لائیوسٹاک عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کو سپرے کریں تا کہ کا نگو وائرس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے بتایا شہر کے داخلی راستوں پر سپرے کے ساتھ لائیوسٹاک عملہ کی جانب سے شہریوں میں کا نگو وائرس کے حفاظتی اقدامات سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے مزید بتایا کہ داخلی راستوں پر کھڑی ٹیموں نے اب تک23,986جانوروں کو سپرے کیا ہے تا کہ اس کے چچڑوں سے کسی شخص کو کا نگو وائرس نہ ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ عیدالضحٰی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے قائم کی جانے والی منڈیوں میں بھی لائیو سٹاک کی ٹیمیں اپنے کیمپس قائم کریں گی اور منڈیوں میں آنے والے تمام جانوروں کو سپرے کیا جائے گا تاکہ کا نگو وائرس نہ پھیلے۔

متعلقہ عنوان :