چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

دہشتگرد بزدلانہ حرکات سے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، بلال انورکاسی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت

پیر 8 اگست 2016 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کوعدالت جاتے ہوئے فائرنگ کر کے شہید کرنے کے واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ حرکات سے عوام میں خوف پید اکر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ فوج ، سولین اداروں اور عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں جانی و مالی قربانیاں پیش کی ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم یکجاء ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کر نے کیلئے مل جل کرکوششیں کرنا ہونگی ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے بلال انورکاسی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ و غم کا اظہار بھی کیا ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے میں’آج اور ڈان ‘ٹی وی کے کیمرہ مینوں شہزاد خان اور محمود خان کے جاں بحق ہونے پر بھی شدید دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔اورزخمی ہونے والے دیگرصحافیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :