سانحہ کوئٹہ ، وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا اظہار رنج و غم
پیر 8 اگست 2016 18:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کوئٹہ بم دھماکہ میں وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں جاں بحق اور زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے بدترین اور سفاکانہ دہشت گردی کے اس واقعہ کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قانون دانوں، میڈیا اور متاثرہ عام شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو تو جنگ کے دوران دشمن بھی نشانہ نہیں بناتا لیکن کوئٹہ میں ہسپتال کے علاوہ وکلاء برادری اور ان کے رہنماؤں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سانحہ کے پیچھے کارفرما بیرونی ہاتھ اور دشمن ملک کو ضرور بے نقاب کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.