کوئٹہ دھماکے میں2 شدید زخمی ہونے والوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا،آئی ایس پی آر

پیر 8 اگست 2016 18:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے 2شدیدزخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے 2شدیدزخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔20مزید زخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔