وزیراعظم کے معاون و وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر ظفر الله کی کوئٹہ میں دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

پیر 8 اگست 2016 18:01

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون و وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر ظفر الله نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے گا جو ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے کہ دہشت گردوں نے ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وکلاء اور صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالی جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :