پی آئی اے کا سکرود جانے والا جہاز رن وے پر پھسل گیا‘ تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی

تمام مسافرمحفوظ رہے، کسی بھی قسم کا مالی نقصان بھی نہیں ہوا، ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی

پیر 8 اگست 2016 18:01

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا سکرود جانے والا جہاز رن وے پر پھسل گیا‘ تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، طیارے میں سوار تمام مسافرمحفوظ رہے اور کسی بھی قسم کا مالی نقصان بھی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے پیر کو طیارہ کا ٹائر رن وے پر پھسل جانے کے حوالہ سے میڈیا کے مختلف سوالات کے جواب میں وضاحت کی ہے کہ سکرود جانے والی پرواز نمبر PK-451 میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ محفوظ لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار مسافروں کے محفوظ رہے۔ پی آئی اے حکام نے معاملہ کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :