جدہ: سعودی دولہا نے تصاویر بنوانے کے معاملے پر دولہن کو طلاق دے دی

پیر 8 اگست 2016 17:55

جدہ: سعودی دولہا نے تصاویر بنوانے کے معاملے پر دولہن کو طلاق دے دی

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): سعودی عرب کے ساحلی شہر جد ہ میںاپنے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے ضد کرنے والی نئی نویلی دولہن کو سعودی دولہا نے طلاق دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کی دولہن بضد تھی کہ اس کا شوہر اسکے ساتھ شادی کی پارٹی میں تصاویر بنوائے جبکہ سعودی دولہا یہ بالکل نہیں چاہتا تھا۔ سعودی دولہن نے تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر کو بلوانے کے لیے ضد کی جس پر دولہا کو غصہ آگیا۔ دولہا نے تعیش میں آکر دولہن کو طلاق دے دی ۔ دولہا نے بعد میں مقامی اخبار کے رپورٹر کو بتایا کہ اسے ڈر تھا کہ اس کی شادی کی تصاویر فوٹو گرافر کہیں انٹرنیٹ پر نہ ڈال دے جس کی وجہ سے وہ تصاویر نہیں بنوانا چاہتا تھا۔