محمد عبداللہ گل کا کوئٹہ دھماکوں پر اظہار افسوس
تازہ ترین : 1

محمد عبداللہ گل کا کوئٹہ دھماکوں پر اظہار افسوس

دہشت گر د ملک میں اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں،چیئرمین تحریک جوانان پاکستان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء)تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ گل نے ایک بیان میں کوئٹہ دھماکوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہ دہشت گر د ملک میں اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں انھوں نے دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تحریک جوانان بلوچستان زون کی کابینہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شہداء کہ گھر جا کر اُن کے خاندان والوں سے اظہار یکجہتی کریں جبکہ زخمیوں کی ہر ممکن طبی امداد کی جائے ۔

دشمن پاکستان میں اس طرح کی تخریبی کاروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے لیکن ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ تلخ حقیقت ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف لڑتے ہوئے ہم نے لازوال قربانیاں دیں ہمارے بچوں، عورتوں اور عوامی مقامات حتیٰ کہ ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا لیکن قوم کا حوصلہ اب بھی بلند ہے ایسا کرنے سے دہشت گردوں ہمیں مرعوب نہیں کر سکتے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہو گا جبکہ وطن عزیز امن کا گہوارہ ہو گا

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 17:54:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں