ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کی ممکنہ سیلاب پر پریس بریفنگ طوفان و بارش کے باعث منسوخ کر دی گئی
پیر 8 اگست 2016 17:51
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کی جانب سے آنے والے ممکنہ سیلاب پر پریس بریفنگ کے لئے ملتان کے صحافیوں کو تین بجے مدعو کیا گیا تاہم طوفان بارش کے باعث پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ۔ ڈی سی او کی سیلاب سے متعلق پریس بریفنگ سے قبل طوفانی بارش کے باعث ملتان شہر میں سیلابی صورت حال دیکھنا میں آئی اور شہر بھر میں کمشنر آفس ، ڈی سی او آفس ، ڈسٹرکٹ بار کے علاوہ شہر کی تمام سڑکوں پر تین تین فٹ پانی جمع ہو گیا ۔
سیلاب آنے سے قبل ہی ملتان شہر میں سیلاب آ گیا ۔اس طوفانی بارش کے نتیجے میں سینکڑوں بوسیدہ مکانات زمین بوس ہو گئے ۔ متعدد افراد کے زخمی و ہلاک ہونے کا خدشہ ہے طوفان اتنا شدید تھا کہ درخت زمین سے اکھڑ کر گاڑیوں میں جا گرے جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ۔(جاری ہے)
شہر کے دوسری کالونیوں کی طرح وحدت کالونی میں بھی تین تی فٹ پانی بھر گیا اس موقع پر واسا حکام نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتایا ہم طوفانی بارش کے باعث شہر بھر میں سیوریج کا نظام مفلوج ہو گیا تاہم ڈسپوزل پمپ چلا دیئے ہیں اور ہم خود دفتر میں محبوس ہو کر رہ گئے ہیں تاہم ڈسپوزل پمپ چلنے سے تین چار گھنٹوں میں پانی کی سطح کم ہونے کا امکان ہے ۔
طوفانی بارش کے باعث سینکڑوں گاڑیاں وائرنگ میں آگ لگنے کے باعث بند ہو گئیں ۔عوام کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے قبل طوفانی بارش کے باعث کے ڈی سی او ملتان نے پریس کانفریس منسوخ کر دیمزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.