انگریزی سمیت کئی اعلیٰ ڈگریوں کا حامل لاہور کا محنت کش رکشا ڈرائیور

محمد سلیم نے انگریزی، تاریخ و مطالعہ پاکستان میں ایم اے اور بی ایڈ کر رکھا ہے محمد سلیم رکشا بھی چلاتا ہے اور اپنی تحریر کردہ انگلش گرامر کی کتاب بھی فروخت کرتا ہے

پیر 8 اگست 2016 17:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان میں با صلاحیت افراد کی کمی ہے اور نا ہی پڑھے لکھے محنت کشوں کی، بس اگر ضرورت ہے تو ان افراد کو وسائل فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی، اس بات کا اندازہ لاہور کے رکشا ڈرائیور محمد سلیم کے جذبے سے لگایا جا سکتا ہے دیکھنے میں تو معمولی سا ڈرائیور معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ انگریری سمیت 4 اعلیٰ ڈگریاں رکھتا ہے۔

لاہور کا محمد سلیم ایم اے انگریزی، ایم اے تاریخ و مطالعہ پاکستان اور ایم ایڈ کی ڈگریوں کا حامل ہونے کے باوجود دن بھر رکشا چلاتا ہے اور انگلش گرامر سے متعلق اپنی تحریر کردہ کتاب بھی فروخت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ محمد سلیم دوران سفر اپنے مسافروں کو انگریزی سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

درس وتدریس سے والہانہ محبت رکھنے والے محمد سلیم کینزدیک حلال رزق کمانا مشن ہے اور اس کی تکمیل میں اس نے غربت کو کبھی آڑے نہیں آنے دیا۔

40 سال سے جلائی علم کی شمع محمد سلیم نے بجھنے نہیں دی اور وہ اب بھی اپنے تعلیمی اور تخلیقی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔محمد سلیم پاکستان کا فخر ہے جس نے بیروزگاری کو بہانہ بنانے کی بجائے زندگی کی تلخ حقیقوں سے بہادری کے ساتھ لڑنا سیکھا ہے اور ہمیں بھی محمد سلیم سے سبق سیکھنا چاہیئے۔۔

متعلقہ عنوان :