لاڑکانہ:گاؤں آبسانی سے 25 روز قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ سیہون سے بازیاب

پیر 8 اگست 2016 17:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) تحصیل ڈوکری کے گاؤں آبسانی سے 25 روز قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ سیوہن سے بازیاب، بازیاب ہونے والے بچے وسیم لاکھو نے اپنی ماں اور بھائی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وسیم لاکھو نے بتایا کہ میں چھولے بیچ رہا تھا کہ ہمارے مخالفین نے مجھے اسلحے کے زور پر مجھے اغوا کرکے سیوہن لے گئے جہاں ایک گھر میں رکھ کر مجھے دھمکاتے رہے جبکہ میڈیا میں خبریں نشر ہونے سمیت مقدمہ درج ہونے کے بعد اغوا کاروں نے مجھے رہا کردیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مجھے اور میرے گھر والوں کو مخالفین سے خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :