معاشرے سے غیر شرعی سود ی کاروبار کے خاتمے کیلئے سود خوروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، اسد قیصر
زمینداروں کی فلاح و بہبود اور صوبے کو اجناس میں خود کفیل بنانے کے لئے عملی انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں، سپیکر کے پی کے اسمبلی
پیر 8 اگست 2016 17:33
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء)صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے صوبے میں زرعی اراضی کے تحفظ کے لئے صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کا اعلان کر تے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ معاشرے سے غیر شرعی سود ی کاروبار کے خاتمے کے لئے سود خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ زمینداروں کے فلاح و بہبود اور صوبے کو اجناس میں خود کفیل بنانے کے لئے عملی انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز موضع مرغز ضلع صوابی میں خصوصی پیکیج برائے متاثرین غازی بھروتہ پراجیکٹ اونچی چھت والی ٹنل برائے سبزیات کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ معاشرے میں بڑھنے والے سودی کاروبار کی شدید انداز میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ معاشرے میں غیر شرعی سودی کاروبار کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں اور جلد از جلد خود کو اور قرض دار وں کو اس قبیح کاروبار سے چھٹکارا دلا دیں ایسا نہ ہو کہ سودی کاروبار کے باعث کہیں ہم پر اﷲ کا غذاب نہ نازل ہو جائے انہوں نے کہا کہ اﷲ کی رضا کی خاطر سودی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.