ڈی آئی جی موٹروے پولیس فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد امتیاز شاہ نے عہدہ کا چارج سنبھال ..
تازہ ترین : 1

ڈی آئی جی موٹروے پولیس فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد امتیاز شاہ نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء)ڈپٹی انسپکٹر جنرل فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد امتیاز شاہ نے بطور ڈی آئی جی موٹروے پولیس، موٹروے زون عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ وہ اس سے پہلے ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈیر ہ اسماعیل خان، ڑوب ڈویژن اور سی سی پی او کوئٹہ کے طور پر ذمہ داریا ں ادا کر چکے ہیں۔ اْن کا شمار پولیس سروس کے قابل اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے۔

ان کی آمد پر موٹروے پولیس کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور سٹاف نے بھرپور استقبال کیا۔ ڈی آئی جی نے اپنے لائحہ عمل کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے پر یقین رکھتے ہیں اور موٹروے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بلاتفریق قانون کے نفاذ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 17:31:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں