اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر شیخ انصر عزیز کی کوئٹہ میں سول ہسپتال ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر شیخ انصر عزیز کی کوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکہ کی شدید مذمت

بزدلانہ کارروائی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی ٗ بیان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء)اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر شیخ انصر عزیز نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 17:31:08

اپنی رائے کا اظہار کریں