حکومت پاکستان کی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی ٗپرویز رشید کی دھماکے کی مذمت
دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ٗ بیان
پیر 8 اگست 2016 17:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں وکلاء اور میڈیا کارکنوں سمیت معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل بربریت ہے اور دہشت گرد حملہ میں ملوث مجرم امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، پاکستان کے عوام ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور امن کے دشمنوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کیساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.