آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے ملاقات

کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار ،سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ، شدید زخمی سی ایم ایچ منتقل کر دیئے گئے

پیر 8 اگست 2016 17:30

کوئٹہ /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے ملاقات کر کے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور بلوچستان پینل آف ججز کے ساتھ کوئٹہ میں دہشتگردی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا آرمی چیف نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ دھماکے میں شدید زخمی ہونیوالوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔