ڈوپنگ کے باعث روسی ایتھلیٹس کی پیرالمپک کھیلوں میں شرکت پر پابندی

پیر 8 اگست 2016 16:52

ڈوپنگ کے باعث روسی ایتھلیٹس کی پیرالمپک کھیلوں میں شرکت پر پابندی

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) روسی ایتھلیٹس پر اگلے ماہ ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے پیرالمپک مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ سے روکنے کے لیے روسی حکومتی نظام غیرفعال ہے۔ پیرالمپک مقابلے ستمبر کی سات تا اٹھارہ تاریخ کو برازیل میں منعقد ہو رہے ہیں۔ روس نے بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کے ایتھلیٹس کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کے خلاف اپیل کی جائے گی

متعلقہ عنوان :