برمنگھم ٹیسٹ ، برطانوی کھلاڑیوں کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیوز سامنے آگئیں

پیر 8 اگست 2016 16:52

برمنگھم ٹیسٹ ، برطانوی کھلاڑیوں کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیوز سامنے ..

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) سوشل میڈیا پر چلنے والی بعض ویڈیوز میں برطانوی فیلڈرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کی تصویروں نے برمنگھم ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ کی شاندار کامیابی کو گہنا کر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے پر پاکستان 22اوورز میں 69رنز سکور کرچکا تھا اور ایسے لگ رہا تھا کہ پاکستان ہدف کے تعاقب میں جاسکتا ہے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد اچانک گیند ریسورس سوئنگ ہونے لگا جس نے پاکستانی بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا اور ایک رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے بعد ازااں سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں جے روٹ اور جیمز اینڈرسن کو گیند سے ممکنہ چھیڑ خانی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم حیران کن طور پر امپائرز نے اس کا نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی پاکستانی آفیشلز نے میچ ریفری کو اس کی شکایت کی