موٹرسائیکل پر لاہور جانے والی فیملی کو حادثہ سربراہ ہلاک

Malik Usman ملک عثمان پیر 8 اگست 2016 16:47

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اگست - 2016ء) موٹرسائیکل پر لاہور جانے والی فیملی کو حادثہ سربراہ ہلاک بتایا گیا ہے کہ نیو کرسچن کالونی عارفوالا کا رہائشی خوشی کرسچن ،اپنی بیوی رانی بی بی اور کنیز بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکلLEQ-1528 پر لاہور جا رہے تھے کہ ترکھنی موڑ پر تیز رفتار کوسٹرLES-5449 کی ٹکر کے نیتجہ میں تینوں شدید زخمی ہو گئے ان ٹی ایچ کیو ہسپتا ل عارفوالا داخل کروایا گیا جہاں خوشی کرسچن بعدازاں دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ در کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :