چک45-EB نہری پانی چوری کرنے سے روکنے پر زمیندار کے بیٹے نے اپنے چار ساتھیوں ہمراہ ..
تازہ ترین : 1

چک45-EB نہری پانی چوری کرنے سے روکنے پر زمیندار کے بیٹے نے اپنے چار ساتھیوں ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی 31سالہ خاتون کو قتل کر

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اگست - 2016ء)چک45-EB نہری پانی چوری کرنے سے روکنے پر زمیندار کے بیٹے نے اپنے چار ساتھیوں ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی 31سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک 45-EB میں کاشت کار فیض احمد کی پانی لگانے کی باری تھی کہ زمیندار مشتاق احمد ڈوگر کا بیٹا اشفاق احمد عرف طوطی زبردستی اپنی زمینوں کو پانی لگانا شروع کر دیا ۔ کاشت کار فیض احمد نے روکا تو اس پر تلخ کلامی ہو گئی۔ملزم اشفاق احمد عرف طوطی نے فون پر اپنے چار ساتھیوں کو بلا لیا اور کاشت کار فیض احمد کے گھر پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کی بھابی نسیم بی بی قتل ہو گئی۔ پولیس نے پانچ ملزموں اشفاق احمد عرف طوطی ،راشد،محمد احمد وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 16:47:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں