بھارتی ریاست اترپردیش میں 4 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہو گئی
تازہ ترین : 1
بھارتی ریاست اترپردیش میں 4 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہو گئی

بھارتی ریاست اترپردیش میں 4 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہو گئی

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ): بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کھیڈا گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک چار سالہ دلت بچی کو ملزمان سوتے میں اغوا کر کے لے گئے اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے گاؤں والوں نے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اہل گاؤں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک مصروف شاہراہ کو بھی بلاک کر دیا جس پر سینئیر پولیس افسران نے گاؤں والوں کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انہیں منتشر کیا۔ ایس پی الانکریتا سنگھ نے بتایا کہ ایک دلت خاندان اپنے گھر کے باہر سو رہا تھا جب رات گئے ڈیڑھ بجے انہیں بچی کی گمشدگی کا علم ہوا۔

بچی کو ڈھونڈنے گئے تو بچی برہنہ حالت میں گھرکے پاس موجود جنگل کے قریب ایک ٹیوب ویل کے قریب بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی۔ متاثرہ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 16:39:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں