انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگاہوکر104روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا

پیر 8 اگست 2016 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگاہوکر104روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے سے 106روپے 70 پیسے پر آگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز 10 پیسے اضافے سے 104روپے 70 پیسے پر آگیا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگاہوکر 106روپے 70 پیسے میں فروخت ہونے لگا۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے اضافے سے 118روپے 80 پیسے اور برطانوی پاونڈ 30 پیسے مہنگاہوکر 140روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال اور درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب سعودی ریال 28روپے 35 پیسے اور درہم 28 روپے 95 پیسیم یں فروخت ہورہاہے۔