وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے انتخابی حلقہ ڈھوک منشی میں نیا پارک بنانے کا ..
تازہ ترین : 1

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے انتخابی حلقہ ڈھوک منشی میں نیا پارک بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے انتخابی حلقہ ڈھوک منشی میں جدید تفریحی سہولیات سے آراستہ نیا پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ڈھوک منشی میں شیل ڈپو کے قریب 125کنال اراضی مختص کر دی گئی جبکہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی (پی ایچ اے)راولپنڈی کواس پراٹھنے والے اخراجات کے تخمینہ کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اس جدید پارک کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کیا جائے گا پارک کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں یہاں پر جنگل اور کھائیاں ختم کر کے چار دیواری تعمیر کی جائے گی جس کے بعد یہاں گرین ایریا بنانے کے ساتھ جاگنگ ٹریک اور بیڈ منٹن و ٹینس کورٹس بنانے کے ساتھ چھوٹی آوئٹ دور کھیلوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ پارک میں موشن رائیڈ ،جدید ہائیڈرالک و الیکٹرانک جھولوں اور بچوں کی دنیا بنانے کاکام نجی شعبے کے سپرد کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 16:30:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں