ہرکام میرٹ پر ہوگا، ایم کیوایم ساتھ ہوگی،منظور وسان کا خواب

پیر 8 اگست 2016 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء ) وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے ایک بار پھر خواب دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال صوبے میں امن قائم ہوجائے گا،ہر کام میرٹ پر ہوگا۔ سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس میں شرکت کے لیے صوبائی وزیر صنعت منظور وسان 8 بجے کے بجائے صبح 9بجے پہنچے۔

(جاری ہے)

بعد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سال گڈگورننس اور ترقی کا سال ہوگااور انہوں یہ خواب دیکھا ہے کہ اب سندھ دوسرے صوبوں سے مختلف ہوگا۔تمام کام میریٹ پر ہوں گے اور ایم کیوایم ان کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحافیوں کے شکرگزار ہیں کہ کابینہ کو وقت کی پابندی کا بتایاجبکہ ان کے دفتر آنے کا وقت صبح 9بجے ہے وہ ساڑھے 8بجے گھر سے نکلے تھے لیکن ٹریفک جام میں پھنس گئے۔