بلاول بھٹو دبئی کے دورے پرروانہ،آصف زرداری سے ملاقات کرینگے
تازہ ترین : 1

بلاول بھٹو دبئی کے دورے پرروانہ،آصف زرداری سے ملاقات کرینگے

بلاول بھٹو پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرینگے،یورپی یونین کے ممالک کا 10روزہ دورہ بھی کرینگے۔ذرائع

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں،بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کرینگے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔جہاں پر وہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرینگے۔بلاول بھٹویورپی یونین کے ممالک کا 10روزہ دورہ بھی کرینگے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے خورشید شاہ اور سندھ کے ناراض رہنماوں‌ کو بھی دبئی طلب کررکھا ہے۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 16:02:47

اپنی رائے کا اظہار کریں