ریو ڈی جنیرو ، چین کے کھلاڑی نے تیز رفتار کھلاڑی کے طورپر کوالیفائی کرلیا
تازہ ترین : 1
ریو ڈی جنیرو ، چین کے کھلاڑی نے تیز رفتار کھلاڑی کے طورپر کوالیفائی ..

ریو ڈی جنیرو ، چین کے کھلاڑی نے تیز رفتار کھلاڑی کے طورپر کوالیفائی کرلیا

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست ۔2016ء)چین کے سن یانگ نے ریو اولمپکس میں مردوں کے دوسو میٹر فری سٹائل فائنل کے لئے تیز ترین کھلاڑی کے طورپر کوالیفائی کر لیا ہے ۔ انہوں نے گذشتہ روز سیمی فائنل بہ آسانی جیت لیا ۔24سالہ کھلاڑی نے اولمپک ایکواٹکس سٹیڈیم میں جاپان کے کو سوکی ہگینو سے 0.82سکینڈ کے فر ق سے ایک منٹ 44.63سکینڈ میں فاصلہ طے کرلیا ، سن دومرتبہ کااولمپک طلائی تحفہ یافتہ ہے ، اس نے لندن 2012ء اولمپکس گیمز میں چار سو میٹر اور 15سو میٹر کے فری سٹائل اعزاز جیتے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 15:31:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں