دبئی: رات کے اوقات میں شاپنگ سنٹرز کےباہر کھڑی ٹیکسیوں کے کرائے زائد وصول کیئے جاتے ہیں : شہری

پیر 8 اگست 2016 15:30

دبئی: رات کے اوقات میں شاپنگ سنٹرز کےباہر  کھڑی ٹیکسیوں کے کرائے زائد ..

دبئی : (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): ایک غیر ملکی مسافر کے مطابق القصیص شاپنگ مال سے رات دس بجے کے بعد ٹیکسی کروائی جائے تو 9درہم کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ لیکن رات گیارہ بجے کے بعد وہی کرایہ دس درہم ہو جاتاہے ۔ جبکہ دن کے اوقات میں ٹیکسی کا کرایہ 5درہم وصول کیا جاتا ہے ۔ ایک ہندوستانی شہری نے مقامی اخباری رپورٹر کو بتایا کہ عام طور پر القصیص شاپنگ سنٹر سے اپنی رہائش گاہ تک 13درہم لگتے ہے ۔

لیکن رات 10:30پر میں ٹیکسی میں بیٹھا تو ڈرائیور نے بتایا کہ 9درہم چارج کیے جائیں گے ۔ اس طرح مجھے اس رات اپنی رہائش گاہ تک پہنچنے کے 18درہم ادا کرنے پڑے۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے ایک ملازم نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے پر اخباری رپورٹر کو بتایا کہ شاپنگ مالز کے سامنے سے مسافر بٹھانے پر 9درہم چارج کرنے سے آرٹی اے کو کافی نقصان اٹھانا پر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ کوئی بھی 9درہم میں نہیں بیٹھنا چاہتا ہے ۔ آرٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مالز پر جن ٹیکسیوں میں 9درہم کرایہ وصول کیا جا تا ہے ۔ ان کو شاپنگ سنٹر کی انتظامیہ کے کہنے پر وہاں کھڑا کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ شاپنگ سنٹر کی انتظامیہ زیادہ رش کے اوقات میں آرٹی اے سے ٹیکسیوں کا منگواتے ہیں ۔ تا کہ ان کے کسٹمرز پریشان نہ ہوں ۔ ان ٹیکسیوں کا پتہ چلانے کے لیے آرٹی اے حکام نے بتایا کہ اگر شاپنگ سنٹر کے باہر ٹیکسی کے اوپری لائٹ جل رہی ہو تو وہ ٹیکسی شاپنگ سنٹر کی انتظامیہ نے منگوائی ہوتی ہے ۔

.اور اس کا کرایہ 9درہم ہی وصول کیا جاتا ہے۔ہر ٹیکسی کے باہر ریٹس لکھے ہوتے ہیں ۔ .جتنا اس میں کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ اسکے علاوہ ٹیکسی ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ مسافر کو ٹیکسی کے کرائے کا بتائے۔