چین کی کوئلے کی فاضل پیداواری گنجائش میں کمی میں پیشرفت

سال رواں کی پہلی ششماہی میں ملک بھر میں کوئلے کے استعمال میں 5.1فیصد کی کمی آئی

پیر 8 اگست 2016 15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) چین کے سب سے بڑے منصوبہ ساز ادارے نے پیر کو کہا کہ ملک نے اقتصادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کر کے کوئلے کی فاضل پیداواری گنجائش میں کمی میں پیشرفت کی ہے ۔ قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی ) نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ 2016ء کی پہلی ششماہی میں کوئلے کی پیداوار 9.7فیصد سالانہ کی کمی سے 1.63بلین ٹن ہو گئی ، اس طرح گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت کے مقابلے میں 5.8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

این ڈی آر سی کے مطابق کوئلے سے چلنے والے کارخانوں اور اہم بجلی گھروں کے کوئلے کے ذخائر میں جون کے اواخر تک کمی ہوئی ہے اور ان کے کوئلے کے ذخائر میں بالترتیب 8.6فیصد اور 16.6فیصد کمی آئی ہے، کوئلے کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے کوئلے کے استعمال والے اہم کارخانوں کے منافعوں میں بہت کم کمی واقع ہوئی ہے جوکہ پہلے پا نچ ماہ میں 3.5بلین یوآن (525 ملین امریکی ڈالر ) رہی ، اس طرح پہلی ششماہی میں 92.5فیصد کی کمی کے مقابلے میں 73.2فیصد سالانہ کمی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

این ڈی آر سی نے اس پیشرفت کو کوئلے کی پیداوار میں کمی ، فرسودہ گنجائش کو ختم کرے ، ادغام کی تشکیل نو کو فروغ دینے اور صنعت کو اپنے گریڈ کرنے کے لئے حکومتی کوششوں کامرہون منت قراردیا ہے ۔ دریں اثناء پہلی ششماہی میں ملک بھر میں کوئلے کے استعمال میں 5.1فیصد سالانہ کی کمی سے 1.82بلین ٹن ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :